سوات (مارننگ پوسٹ)جانسی گراونڈ سیدو شریف پر پہلا عابد علی( مرحوم) فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ، ٹورنامنٹ میں سوات بھرکے 35 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، ایک سنسنی خیز مقابلے میں گوگدرہ ٹیم نے غوریجو ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی ، تفصیلات کے مطابق جانسی گراونڈ سیدو شریف پر پہلا عابد علی (مرحوم )فٹ بال ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، اس ٹورنامنٹ میں سوات کے 35ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ان ٹیموں میں سوات کے بہترین کھلاڑی اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، میچ دیکھنے کے لئے روزانہ سینکڑوں شائقین جانسی گراؤنڈ میں اکھٹے ہوکر فٹبال کے کھیل سے مستفید ہورہے ہیں ٹورنامنٹ میں گوگدرہ اور غوریجو ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ جس میں گوگدرہ ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی، میچ کےپہلے ہاف میں گوگدرہ ٹیم کے کھلاڑی عبید خان نے 1 گول گیا ، دوسرے ہاف میں بھی عبید نے 2 گول کئے جس کے مقابلے میں غوریجو ٹیم نے کوئی بھی گول نا کرسکیں جو گوگدرہ ٹیم کے جیت کا سبب بنا ،آج کے کھیلے جانے والے میچ میں علگیرامہ اور غالیگے کے ٹیمیں مد مقابل ہونگی میچ سہ پہر 5:00 بجے کھیلا جائیگا
جانسی گراونڈ سیدو شریف میں پہلا عابد علی( مرحوم) فٹ بال ٹورنامنٹ جاری
