سوات  :  تحریک مظلومان نے مٹہ بر یم پل کے قریب ان کی زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔ تنظیم کے ڈویژنل صدر رحیم شاہ کے مطابق محکمہ ئ مال نے بندوبستِ حد بندی میں ان کی زمینوں کو حکومت کے نام منتقل کیا۔ اب ان سے ان کی زمینیں زبردستی لی جارہی ہیں، صوبائی حکومت اور دیگر زمہ داروں کیخلاف یہ احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک حکومت ان کی زمینیں واپس نہ کی جائیں۔