سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے جعلی فوڈ انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان کے مطابق پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرنے والے بہادرعلی سکنہ نوشہرہ حال گاشکوڑ (خوازہ خیلہ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم بہادرعلی کے قبضے سے مختلف اداروں کے جعلی کارڈز بھی برآمد کرلئے گئے۔ملزم نے لوگوں سے قرض نکلوانے پر بھی بھاری رقوم وصول کیں جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
سوات: خوازہ خیلہ میں جعلی فوڈ انسپکٹر گرفتار
