سوات: تحصیل کبل کے علاقہ مام ڈھیرئی میں دریائے سوات کے کنارے سے مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک شناخت نہ ہو سکی کہ لاش مرد یا خاتون کی ہے۔ جس پر لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔