سوات: ضلعی کچہری سیدو شریف کے سامنے سے نامعلوم افراد موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ کچہری میں موٹر سائیکل لے جانے پر پابندی کی وجہ سے لوگ اور ملازمین موٹر سائیکلیں میوزیم کے باہر مین روڈ پر پارک کرتے ہیں۔ گذشتہ روز معاذ ساکن لنڈیکس موٹر سائیکل کھڑی کرکے کچہری گیا اور جب واپس آیا تو موٹر سائیکل نہیں تھی۔ سیدو شریف پولیس نے رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
سیدو شریف ضلعی کچہری روڈ پر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی
