سوات میں کورونا وائرس سے اموات اور مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد2793 ہوگئی۔ مزید53 افراد صحت یاب ہوگئے، صحت یاب افراد کی کل تعداد2442ہوگئی۔ 632مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
سوات میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا
