سوات(مارننگ پوسٹ) چینہ مارکیٹ میں بہترین سیکورٹی پر ڈی پی او سوات اور پولیس کے شکرگزار ہیں، ارشدعلی خان صدر چینہ مارکیٹ ایسویسی ایشن چینہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے میڈیا کو بتایاکہ مینگورہ کے سب سے مصروف ترین بازار چینہ مارکیٹ میں روزانہ ہزاروں کے تعداد میں خواتین عید کی خریداری کے لئے آتے ہیں۔ جن کی سیکورٹی کے لئے پولیس نے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں انہوں نے کہاکہ چینہ مارکیٹ میں گھر جیسا ماحول خریداروں کے لئے بنا کررکھاہے، چینہ مارکیٹ میں سوات کے معزز خاندانوں کے لوگ اپنے لئے اور خاندان کے لئے اشیاء ضروریہ اور خصوصا عید کے لئے اشیاء خرید رہے جس کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور مارکیٹ انتظامیہ نے مربوط نظام وضع کررکھا ہے اوباش نوجوانوں پر پابندی لگاکررکھی ہیں۔ چوری روکنے کے لئے خصوصی کیمرے لگائے ہیں۔ اس طرح ضلع پولیس افسیر ڈی پی او سیداشفاق انور کے خصوصی ہدیات پر ڈی ایس پی سٹی ظاہرشاہ نے خصوصی اقدامات کررکھے ہیں جس کی وجہ سے چینہ مارکیٹ ایک محفوظ اور خریداری کے لئے بہترین بازار بن چکی ہیں انہو ں نے مزیدکہاکہ ٹریفک کے لئے بھی پولیس نے بہترین نظام بنا رکھاہیں جس پر سوات کے عوام پولیس کو خیراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
چینہ مارکیٹ میں بہترین سیکورٹی پر ڈی پی او سوات اور پولیس کے شکرگزار ہیں، صدر چینہ مارکیٹ ایسویسی ایشن
