سوات( مارننگ پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے نوجوان رہنما و ضلعی کونسلر شہزادہ میانگل امیرزیب شہریار نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کا پانچ سالہ ناکام ترین دور ختم ہورہا ہے،پانچ سالہ حکومت میں عوام کش پالیسیاں بناتے رہے ہیں،نوے دن کی تبدیلی پانچ سال میں نہیں ائی ،موجودہ حکومت نے ڈاکٹروں ،انجینئرز،میڈیکل سٹور والوں کو بھی نہیں بخشا ریکارڈ تعد اد میں احتجاجیں ہوئے مگر حکمران جماعت کو یاد رکھنا چاہیئے کہ عوام ووٹ کے ذریعے انتقام لے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنڑ زاہد آباد میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں بارشوں کے دوران پی ٹی ائی کی تبدیلی سب کے سامنے ائی ہے قوم کو یہ بتایا جائے کہ ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے کونسی ایسے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہوئے جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو ہسپتالوں کے دیواروں کو رنگ دینے سے تبدیلی نہیں اتی نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے مگر افسوس ان پانچ سالوں میں حکمرانوں نے اس طرف توجہ ہی نہیں دی اور اب کوئی فائدہ نہیں ہے،تقریب سے سابقہ ناظم دوست محمد خان،شاہ جہان خان،آیاز خان،عالمگیر خان،فرہاد علی،و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔