سوات(مارننگ پوسٹ نیوز12مارچ2018) ملک مارکیٹ مینگورہ میں بیٹری کے دکان سے چوری کا واقعہ پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق ملک مارکیٹ مینگورہ میں بیٹری کے دکان سے پانچ روز قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس سے پانچ لاکھ کے قریب کا سامان چوری کیا گیا تھا اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھے اب مینگورہ پولیس کے ڈی ایس سٹی حبیب اللہ اور ایس ایچ اونصیر باچا نے رپورٹ درج کرنے بعد اس کی بڑے باریک بینی سے تفتیش شروع کردی اور واقعہ میں ملوث ملزمان خورشید علی ولد بخت آمین ساکنہ سخا چینہ آمانکوٹ اور بشیر احمد ولد حضر ت آحمد ساکن سخا چینہ آمانکوٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم محمد رشید ولد میر زمان ساکن مانسہرہ عدم گرفتار ہے اُس کے گرفتاری کے لئے کوشیشیں جاری ہے ڈی پی او سوات واحدمحمود نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے اس کیس کے بارے تفصیلات بتارہے تھے اُنہوں نے کہا کہ ایک پستول ،33000روپے اور موٹر سائکل اور موٹر کار برآمد کرلیا گیا ہے۔