سوات(مارننگ پوسٹ) خیبرپختونخوا کی طرح سوات کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یہ فیصلہ طلباء کو کرونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سوات کے آفس سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نجی سکولوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کرے اور 15 ستمبر سے پہلے سکول ہرگز نہ کھولیں انہوں نے والدین اور طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر نجی سکول اپنی من مانیوں سے باز نہیں آئے تو والدین اپنے بچوں کو ہرگز سکول نہ بھیجیں حکومت نے یہ فیصلہ بچوں کی صحت کے لئے کیا ہے تاکہ وہ کرونا وباء سے محفوظ رہیں صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سوات کے نجی سکولوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاؤن کریں اور حکومتی فیصلے سے پہلے ہرگز سکول نہ کھولیں انہوں نے کہا کہ 15ستمبر کو سکول کھولنے کا تاریخ مقرر کیا گیا ہے تاہم وفاقی سطح پر وقتاً فوقتاً کرونا صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور حالات کے مطابق سکول کھولنے کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان بھی متوقع ہے تاہم یہ فیصلہ اٹل ہے کہ 15 ستمبر سے پہلے نہ کوئی سرکاری اور نہ ہی کوئی نجی سکول کھلے گا والدین اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجیں کیونکہ درس و تدریس کا عمل 15ستمبر کو ہی شروع ہوگا اب تک صرف انتظامی معاملات کے لئے ایس او پیز (SOP’s) کے مطابق صرف اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح ضلع سوات کے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام اورطالب علموں کے والدین توجہ فرمائیں آج 15 اگست 2020 سے کوئی بھی سکول نہیں کھلے گا اگر کسی نے بھی سکول کھولنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، سکول سیل کیا جائے گا اور ان کی رجسٹریشن بھی ختم کیا جائیگا۔
سوات کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے،ڈی سی سوات
