ویب ڈیسک (پشاور): الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی حلقہ بندیوں کی شیڈول تبدیل کردی،
کمیٹیاں17ستمبر تک ابتدائی کام مکمل کرکے فہرستیں مرتب کرے گی، سہیل احمد ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عوامی تجاویز اور اعتراضات کیلئے فہرستیں 18ستمبر کو شائع ہوگی، عوام 2 اکتوبر تک تجاویز و اوتراضات ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی کے پاس جمع کرسکیں گے،
تجاویز اور اوتراضات پر فیصلہ 17 اکتوبرتک کیا جائے ، ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی 24 اکتوبر تک حلقہ بندی کمیٹیوں کو اگاہ کرے گا، 25 اکتوبر 2020 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کا اعلامیہ جاری کیا جائے-