ویب ڈیسک (پشاور): ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور اسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر فیملی کو10 لاکھ انشورنس دیاجارہاہے۔ خیبر پختونخواحکومت کو اس اقدام پرمبارکباد دیتا ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کی تقریب اجرا سے خطاب کرتے ہوئے اسے تاریخی اقدام قرار دیا۔ اس موقعے پر خیبر پختون خوا اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین صوبے کے عوام کے لیے یونیورسل ہیلتھ انشورس کی فراہمی کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اس اسکیم کے تحت خیبر پختون خوا کی 60 لاکھ خاندانوں کو صوبے بھر کے 250 سرکاری و نجی اسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب غریب آدمی بیمارہوتا ہے تواس کا سارابجٹ اس پرلگ جاتاہے۔ جب غریبوں کےلیےکام کیاجاتاہےتواللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ پنجاب اوربلوچستان کوبھی کہوں گا کہ تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں۔ ہیلتھ انشورنس دینےسےہیلتھ سیکٹرمیں بہتری آئےگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارامقصدپاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے۔ دیہات اورچھوٹےشہروں میں بھی اسپتال بنیں گے۔ ہمارےپاس تمام ڈیٹاموجودہوناچاہیے۔ مانیٹرنگ پرخاص توجہ دیں،امریکہ میں بھی ہیلتھ کارڈ پرگھپلے ہوئےتھے