پہلا سوات یوتھ انڈر 21 صوبائی   فٹبال ٹورنامنٹ گراسی گروانڈ میں سوات یوتھ کلب اکیڈمی  نے اہم میچ میں انگار بٹخیلہ یوتھ اکیڈمی  کو چار صفر سے شکست دے دی۔

میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں سیکنڑوں شائقین موجود تھے ،گراسی گراو نڈ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں سوات یوتھ اکیڈمی کو بٹخیلہ یوتھ کلب کے خلاف1-0 گول سے برتری تھی، دوسرے ہاف میں سوات یوتھ کلب اکیڈمی نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا، سوات یوتھ اکیڈمی کی جانب سے 2 گول رئیس خان 1 گول ایوب خان اور 1 گول وقاص خان نے کیا۔ٹورنامنٹ سیکرٹری اور
سوات یوتھ کلب اکیڈمی کے کوچ ایاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا سے بہتر 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جا رہا ہے، آیاز خان نے مزید بتا یا کہ ٹورنامنٹ میں سوات یوتھ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور کھلاڑی اسی طرح جذبے کے ساتھ متحد ہوکر کھیلے تو ٹورنامنٹ میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔

آج چارسدہ یوتھ اکیڈمی اور چارچل یوتھ اکیڈمی دیر لوئر ٹیموں کے مابین خطرناک ٹھاکرا ہوگا