سوات(مارننگ پوسٹ) زمرد کان محلہ راجہ آباد کے عوام غیر قانونی لیز کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،فضل حکیم خان یوسفزئی نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز زمرد کان محلہ راجہ آباد کے عوام غیر قانونی لیز کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، بڑی تعداد میں مقامی لوگ باہر نکل آئے اور انہوں نے متعلقہ مکان کو تالے لگا کر کام بند کردیا اور احتجاجاً ڈیڈیک کے چیئرمین فضل حکیم خان کے پاس پہنچ گئے جنہوں نے وہاں پر فضل حکیم خان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ معدنیات نے غیر قانونی لیز دیکر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے انہوں نے کہا کہ لیز کی وجہ سے گھر کھوکھلے ہو رہے ہیں اور زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوکر انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہے اس موقع پر فضل حکیم خان نے علاقہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ علاقے میں مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے نہیں دینگے اور نہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت ہوگی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکام سے بات کرکے آپ لوگوں کے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔