سوات(مارننگ پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر اپر سوات سے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن میاں شرافت علی خان اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شاہ گرام اور تیرات میں سیلاب کے باعث شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے تقسیم کئے اس موقع پر دوسروں کے علاؤہ وزیر اعلیٰ کے بھائی احمد خان بھی موجود تھے واضح رہے کہ گزشتہ روز سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہداء کے لئے پانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا ان ہدایات کی روشنی میں میں علاقے کی ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی خان نے اتوار کے روزڈپٹی کمشنر سوات کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر دس شہداء اور پانچ زخمی افراد کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے قانونی ورثاء میں چیک تقسیم کئے گئے اس موقع پر وزیراعلیٰ کی طرف سے علاقے کے عوام کو یقین دلایا گیا کہ متاثرین کی ہر قسم کی امداد اور انہیں بحال کرانے میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان،تحصیل میونسپل آفیسربحرین میاں قیصرخان اور ڈی ایس پی مدین سرکل عطاء اللہ خان بھی موجود تھے۔