سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان کا مینگورہ زمرد کان کا دورہ،وہاں کے مسائل اور غیر قانونی کان کنی کا جائزہ لیا ۔محمکہ معدنیات کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دوسرا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھےاس موقع پر وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت آنی جانی چیز ہے جب تک ایمانداری سے معاملات نہیں چلائیں گے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،ڈاکٹر امجد نے موقع پر غیر قانونی کان کنی کے خاتمہ کا اعلان بھی کیا،محمکہ معدنیات کو ایک ایماندار محمکہ بنانے اور اس کے پورے عملے کو ایک محب وطن او محب قوم سیٹ اپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں