سوات (مارننگ پوسٹ)پہلا آل پاکستان افضل خان لالا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ گراسی گٓراونڈ 2020 زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سوات کا شاندار افتتاح ،گراسی فٹبال سٹیڈیم سیدو شریف مینگورہ میں بریکوٹ الیون اور جیت کانجو کے درمیان شاندار نمائشی میچ کھیلا گیا جو 3-0 گول سے بریکوٹ الیون نے جیت لیا جیت کانجو ٹیم کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی گول نا کرسکا جبکہ بریکوٹ الیون کی طرف سے کھلاڑیوں نے 3 گول کیے۔اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی سوات کے سابق لیجنڈ کھلاڑیاعجاز خان تھے جنہوں نے فٹبال کو کِک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔مہمان خصوصی نےسوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کے گروپ لیڈر آیاز خان اوران کی پوری ٹیم کو فٹبال کی ترقی اپنے کلبوں کو سہولیات کے ساتھ پروگرام دینے خاص کر یوتھ کو پروموٹ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

آج بروز ہفتہ 5 ستمبر کو سوات الیون اور عوامی ایف سی ڈھیری کے مابین میچ کھیلا جائیگا