مینگورہ:جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان محمداعجازخان نے کہاہے کہ جے یو آئی کیلئے میدان صاف ہے،بلدیاتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریں گے،روزانہ کی شمولیتوں سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ عوام دیگرپارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں،اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ تحصیل بابوزی سے مئیر کی نشست کے امیدوارمولاناحجت اللہ سمیت تمام تحصیلوں سے جمعیت کے ہرامیدوارنمایاں کامیابی حاصل کریں گے،الیکشن مہم میں عوام کی جانب سے بھرپور ساتھ دینا کی یقین دہانی ہورہی ہے،کارکن بھی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں،عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ امیدواروں میں کون مخلص اور دیانتدار اور عوام کا خیرخواہ ہے،انہوں نے کہاکہ الیکشن جیت کر عوامی مسائل کا ازالہ کیاجائے گا۔
جے یو آئی کیلئے میدان صاف ہے،بلدیاتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریں گے,محمد اعجاز خان
