سوات(مارننگ پوسٹ)عائشہ سید سابق ممبر قومی اسمبلی وویمن ونگ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج سات ستمبر کو قومی حجاب سیمینار کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی امیر سینیٹر سیراج الحق خطاب کریں گے عالمی یوم حجاب کے موقع پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک میں حیاء اور حجاب کلچر کے ترغیب اور حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے ملازمت پر خواتین کو عزت وقار اور تحفظ فراہم کیا جائے تعلیمی نصا ب اس طرح مرتب کی جائے کہ چھوٹی عمر سے بچوں بچیوں مسیحا کی آبیاری ہوسکے جبکہ پرنٹ الیکٹرانک میڈیا پر ایسے مواد نشر ہونے پر پابندی لگایا جاسکے جو فحاشی عریانی اور بے حیائی پھیلانے کا سبب بن رہے ان خیالات کا اظہار عائشہ سید سابق ممبر قومی اسمبلی وویمن ونگ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان نے گزشتہ روز اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا عائشہ سید نے کہا کہ میڈیا پر عورت کا استحصال اور بے راہ روی کے یہ رحجان معاشرے میں عورت کے تحفظ اور احترام کی صورتحال کو مزید خراب کررہے ہیں آج بچہ ہو یا بچی پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ ہوگئے ہیں عالمی حجاب کے اس موقع پر ہم ان منفی رجحانات کی اصلاح کرنے کے لئے معاشرے کے باشعور طبقات کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے معاشرے میں حیا کی قدریں کمزور پر گئی ہیں عائشہ سید سابق ممبر قومی اسمبلی وویمن ونگ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق ملک میں آٹھانوے فیصد عورت گھر سے نکلتے وقت پردے کی کسی نہ کسی صورت کی حامی ہیں جبکہ صرف دو فیصد سر ڈھانپنا ضروری نہیں سمجھتی اس لئے حکومت اس اقدام کے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اقدامات کی جائے
ملک میں حیاء اور حجاب کلچر کے ترغیب کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے،عائشہ سید
