سوات(مارننگ پوسٹ)گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول پانڑ بنیادی سہولیات سے محروم، کوئی پوچھنے والا نہیں، سکول میں اساتذہ کی کمی کی سخت کمی ،چھ کلاسوں کے لئے تین ٹیچرز مقرر ہے، بچوں کے لئے کمروں میں کرسیاں ، ڈیسک بھی موجود نہیں سینکڑوں طلباء کو پڑھائی میں شدید مشکلات کا سامنا ،طلباء کا تعلیم متاثر ،کوئی پوچھنے والا نہیں ،تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے والی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق سوات مینگورہ کے علاقہ پانڑ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں گزشتہ کئی ایک سال سے اساتذہ کی کمی ہے سکول بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف پی ایس ٹی 3 اُستاد موجود ہیں علاقے کے سینکڑوں طلباء کی پڑھائی شدید متاثر طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ،ادھر سماجی وسیاسی کارکن شعیب خان نے کہا ہے کہ پانڑ سکول میں اساتذہ کی کمی تبدیلی والی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس کی وجہ سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اُنہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ایم پی اے عزیزاللہ گران خان اور محکمہ تعلیم سے اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے کہ پانڑ گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے اگر ایساں نہ کیا گیا توہم طلباء سمیت سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کریں گے ۔
سوات، پرائمری بوائز سکول پانڑ بنیادی سہولیات سے محروم، کوئی پوچھنے والا نہیں
