سوات(مارننگ پوسٹ)رحیم آباد میں بدوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈبلیو ایس ایس سی کے وال مین اکبر علی کو فوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تدفین میں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی،ڈبلیو ایس ایس سی کے جنرل منیجر آصف سلیم، آپریشن منیجر میاں شاہدعلی،ڈاکٹر خالد محمود کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں اور افسران سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے شہیدکی قبرپرپھول چڑھائے اور ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے سلامی پیش کی اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اکبر علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے لئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے شہید ہونے والے اکبر علی کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ مرحوم کے اہل خانہ کیلئے 9 لاکھ روپے اور بیٹے کیلئے ان کی جگہ بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا۔
سوات، دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے واسا اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
