سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے حلقہ این اے تین میں ڈرامائی تبدیلی ایم ایم اے کے مضبوط امیدوار مولاناحجت اللہ سے مولانافضل الرحمان نے میان شہباز شریف کو جتوانے کے لئے ٹکٹ واپس لے لیا، مولاناحجت اللہ کا فیصلہ ماننے سے انکار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے، تفصیلات کے مطابق سوات کے اہم ترین حلقہ این اے ۳ جن سے مسلم لیگ ن کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف انتخاب لڑرہے عین موقع پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے امیدوار مولانا حجت اللہ کا ٹکٹ واپس لے لیا اور الیکشن کمیشن کو ایک درخواست دی کہ اس حلقے پر ایم ایم اے کے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیاگیاہے لہذا کتاب کی انتخابی نشان کو نہ دیاجائے ۔ اس سے قبل مینگور ہ سے تعلق رکھنے والے معزز خاندان کے رکن مولانا حجت اللہ کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیاگیاتھا جس نے پوسٹر اور بینر ز بھی لگائے تھے تاہم مولاناحجت اللہ نے پارٹی کے فیصلے کو ماننے سے انکارکردیا اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا جس پر ان کو گھڑی کا نشان دیاگیا ہے۔