سوات(مارننگ پوسٹ)تھانہ کبل پولیس کو اہم کامیابی، گل جبہ ڈکیتی اور کبل تحصیل میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی خطرناک گینگ گرفتار، دوران تفتیش اہم راز اگل دئیے، گل جبہ ڈکیتی ملزمان سے مسروقہ ما ل برآمدگی میں بھی پیش رفت، مو ٹرسائیکل گینگ سے 36عدد مو ٹرسائیکل برآمد، ملزمان سے مزید تفتیش جا ری، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رمضان المبارک کے دوران تحصیل کبل کے علا قہ گل جبہ میں مسمی ارشد ولد منہاج سا کن گل جبہ کے گھر سے دن دہا ڑے ملزمان نا معلوم نے 55تو لے سونا اور 3لا کھ 40ہزار روپے نقد اسلحہ کی زور پر لے کر فرار ہو گئے تھے جس کی FIRمتعلقہ کبل نے درج کی اسی طرح تھانہ کبل کے حدود میں چند روز سے مسلسل مو ٹر سائیکلیں غائب ہونے کی اطلا عا ت تھانہ کبل کو مو صول ہو رہے تھی کہ اسی دوران غائب ہونے والے ایک مو ٹر سائیکل کی FIRتھانہ کبل میں درج ہوئی مذکورہ واقعا ت کی تہہ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے RPOاعجا ز خان ملاکنڈ ریجن، DPOقاسم علی خان کی خصو صی ہدا یت پر تفتیشی ٹیم تشکیل دیا گیا جس کی نگرانی DSPتھانہ کبل سرکل شیر افسر خان کر رہے تھے تفتیشی ٹیم میں SHOتھانہ کبل شریف اللہ خان، SHOتھانہ کانجو مجیب عالم خان، انچارج انوسٹی گیشن ٹیم اقبال خان کے علا وہ ASIزاہد خان اور دیگر شریک تھے تفتیشی ٹیم نے انتہائی مہارت اور سائنسی بنیا دوں پر ملزمان تک رسائی کے لئے جال پھیلا دیا اس دوران بین الا ضلاعی سطح پر ریکارڈ ہولڈر مجرمان کی فہرست سے نا م حا صل کر لی جس میں دو ملزمان گرفتار کر کے تفتیش کی اس میں ملزم یوسف عرب بابا اور ملزم مقامی عابد الرحمان عرف خرکار سے تفتیش کے دوران دیگر ملزمان تک رسائی حا صل کی اس حوالے ایڈیشنل SPلوئرسوات شاہ حسن نے تھانہ کبل میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ مذکورہ دو گرفتار ملزمان سے دوسری گروپ تک بھی رسائی حا صل کی جس میں فضل رحمان عرف شیخ محمد علی ولد خورشید علی بھی گرفتار کیا دوارن تفتیش ان سے مال مسروقہ برآمد ہوئی اس کے علا وہ دیگر جن ملزمان سے برآمدگی ہوئی جس میں ملزم محمد یو سف سے ان کے حصے کا 2لا کھ 65ہزا ر، عابد الرحمن عرف خرکار سے 20ہزار روپے بمعہ پستول، فضل الرحمان عرف شیخ سے10ہزار روپے، ظا ہر شاہ سے 9ہزار روپے محمد علی سے 10ہزار روپے بمعہ پستول برآمد ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گل جبہ ڈکیتی میں کا فی پیش رفت ہو چکا ہے اسی طرح 22اگست کو کبل با زار سے چوری شدہ ایک مو ٹرسائیکل کی مقدمہ علت 624درج ہوئی جس کی مذکورہ تفتیشی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر کاروائی کر تے ہوئے گرفتارہونے والے رحمان علی ولد محمد رحیم ساکن تھانہ چپریال سے تفتیش کے دوران سردست ان کی گھر سے 15عدد مو ٹرسائیکل برآمد کی جس پر تفتیشی ٹیم نے دائرہ کار کو وسیع کر تے ہوئے انوسٹی گیشن کے دوران ملزمان سے 36عدد مو ٹرسائیکل برآمد کی جو مختلف علا قوں سے تھانہ کبل لائیں گئیں SPشاہ حسن خان نے مزید کہا کہ تھانہ کبل نے علا قے کے عوام کو کبھی ما یوس نہیں کیا اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جار ی رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و ما ل کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس سے کسی بھی طریقے پیچھے نہیں ہٹے گے اس موقع پر بہترکارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے SHOشریف اللہ خان، ASIزا ہد خان اور دیگر پولیس اہلکاروں کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے اس موقع پر موجود علا قائی مشران سابق اُمیدوار PK-7حا جی فضل مولا، سا بق ضلعی ممبر شاہ سید، ریاض خان اور دیگر مشران نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
سوات ،موٹرسائیکلوں کی خطرناک گینگ گرفتار، دوران تفتیش اہم راز اگل دئیے
