سوات(مارننگ پوسٹ)رمضا ن المبارک کے امد پر اشیاء خورد ونوش کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، صارفین پریشان انتظامیہ بے بس، تفصیلات کے مطابق رمضان المباک کے امدکے ساتھ ہی ضلع بھر میں اشیاء خورد ونوش کے قمیتوں کے پر لگ گئے، ایک ہفتے قبل تیس روپے کلو ٹماٹر فروخت ہونے والے ستر روپے تک پہنچ گئی پیاز تیس سے ساٹھ روپے کلو آلوکے قیمت میں دس روپے اضافہ، لیمو، ادرک، سبز مرچ کے قیمتیں یکم دم بڑھ گئی، اس طرح پھلوں میں کیلہ سوروپے درج سے دوسو روپے تک پہنچ گیاہے۔ سیب تین سوروپے کلو فروخت کیاجارہاہے۔ مرغی کے قیمت میں ساٹھ سے اسی روپے فی کلو اضافہ ہوگیاہے۔ گوشت سرکاری نرخ سے پچاس سے اسی روپے زیادہ فروخت کیاجارہاہے۔ اسطرح کھجوروں کے قیمتیں میں اضافہ کیاجاچکاہے۔ بازار میں بکنے والے باسماتی چاول کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق وہ بار بار بازاروں میں گران فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں مگر عوام کاکہناہے کہ اشیاء خورد ونوش کے قمیتں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس پر ضلع انتظامیہ کا کوئی کنڑورل نہیں ۔