سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے نوخارہ میں کالاکوٹ پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے 2نوسربازوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کالاکوٹ سرباز خان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ اور گردونواح میں ملزمان فضل توا ب اورمحمد زاہد ساکنان نوخارہ لوگوں کو ورغلاکر ان سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام پر لوگوں سے 150 روپے بٹوررہے تھے۔ عوامی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سوات، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نام پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
