سوات(مارننگ پوسٹ)گرمیوں میں آنکھوں کے امراض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے دھوپ میں گلاسز کا استعمال اور آنکھ الرجی کے لئے بروقت علاج ضروری ہے اس کو توجہ دینے سے بہت سے امراض سے بچایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سوات کے معروف معالج اور آئی ویلفیر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ خان نے آنکھوں کے امراض کے حوالے سے کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ خان نے کہا کہ گردوغبار اور الرجی کے ساتھ ساتھ گرمیوں میں آنکھ کے امراض میں شدید اضافہ ہوجاتا ہے اس لئے بروقت اس کی علاج کرکے آنکھ کی تکلیف دور ہوجاتی ہے اور آنکھ ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے جبکہ سوات میں آنکھ کی ٹرانسپلانٹ کو کامیابی سے کی جارہی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کو نظر بچ جانے میں آسانی ہونے کے ساتھ ساتھ اس پر بھی خرچہ کم آتا ہے اوسی ٹی اور دیگر سہولیات بھی آسانی کے ساتھ دی جاتی ہے ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ خان نے مزید کہا کہ آئی ویلفیر ہسپتال کے طرف سے سوات کے مختلف لوگوں کے لئے لاکھوں کے ادویات مفت دئیے ہیں اور مزید میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولیات اور آنکھ کے امراض کے بارے میں آگاہی حاصل کیا جا سکے۔