کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مینگورہ نیو بس سٹینڈ اور قمبر بائی پاس روڈ پر واقع ریسٹورنٹ، جوس شاپ اور خوراک کے دیگر کاروباروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صفائی کی ناقص صورتحال اور ممنوعہ اشیا کے استعمال پر دو جوس پوائنٹ، ایک کباب خانہ اور دو ریسٹورنٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ ڈائرکٹر مراد علی کی نگرانی میں کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ جیسی جگہوں پر مسافروں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔