بے روزگار ہنر مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاکستان کا کویت میں 1 لاکھ ہنر مند افراد بھیجنے کا فیصلہ۔ اس سے قبل سے کویت میڈیکل فیلڈ میں کام کرنے کے لیے ساڑھے چار سو کے قریب پاکستانیوں کو بھرتی کرنے کی رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے روزگار ہنر مند پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار خبر ہے جس کے مطابق پاکستانی حکام نے 1 لاکھ با ہنر پاکستانیوں کو روزگار کے سلسلے میں کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلف نیوز ایک رپورٹ کے مطابق ترسیلات بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی و انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 1 لاکھ ہنر مند افراد کو کویت بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
پاکستان کا کویت میں 1 لاکھ ہنر مند افراد بھیجنے کا فیصلہ
