سوات :مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں پولیس کی موبائل گاڑی اہل علاقہ کے لئے درد سر بن گئی۔ بارامہ پولیس چوکی کے ساتھ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور پولیس کی گاڑی کو سڑک پر پارک کرتا ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ پولیس کا ڈرائیور خود ٹریفک قوانین سے بے خبر ہے۔ اہلِ علاقہ نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی سٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرائیور کو ہدایت کریں کہ وہ اس چھوٹی سڑک پر پارکنگ نہ کریں۔
مینگورہ بارامہ چوکی کا پولیس ڈرائیور خود ٹریفک قوانین سے بے خبر،نوٹس لینے کا مطالبہ
