جندول: وزیر اعظم سکیم برائے فروغ مرغبانی کے تحت ضلع دیر پائین میں تقسیم شدہ مرغیاں غیر معیاری اور بیمار قرار دی گئیں۔ عوام نے حکومت اور متعلقہ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مقامی لوگوں محمد رشید، فضل رحمان، عماد الدین و دیگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے لگ بھگ ایک سال قبل وزیر اعظم سکیم کے تحت فی یونٹ مرغیاں خریدنے کیلئے فارم بھر کر ایک ہزار پچاس روپے جمع کرائیں تھے ۔

ان کا کہنا تھا لگ بھگ ایک سال طویل عرصہ انتظارکے بعد مرغیوں کے یونٹ فراہم تو کئے گئیں مگر محکمہ لائیوسٹاک نے سائلین کو مرغیوں کی بجائے چوزے دیئے جن میں سے کوئی بھی انڈے دینے کے قابل نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود ایک سال قبل ان ہی پیسوں سے چوزے خریدتے تو آج وہ چھ کی بجائے 10 ہوتے اور انڈے بھی دیتے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیم کے تحت خریدے گئے بیشتر چوزے بیمار تھے جن میں سے پچاس فیصد سے زیادہ مرچکے ہیں جبکہ باقی کا علاج جاری ہیں اور ان کا بھی خدا ہی حافظ ہے۔