پشاور(سپیشل رپورٹر)شہرت یافتہ پشتو گلوکارہ مہناز عرف گل پانڑہ ایک کروڑ15لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے گلوکارہ کونوٹس جاری کردیا جس کے خلاف گل پانڑہ نے ایپلٹ ٹریبونل سے رجوع کر لیا ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو نے پشتو کی مشہور گلوکارہ گل پانڑہ کو ایک کروڑ15لاکھ روپے کا نوٹس بھجوا دیا گلوکارہ نے ڈیفنس میں گھر حاصل کرنے سمیت دیگر ذرائع آمدن کا ایف بی آر کیساتھ کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا جبکہ اور وہ ایف بی آر کیساتھ رجسٹرڈ نہیں تھی جس کے بعد ان لینڈ ریونیو نے گلوکارہ کی اثاثوں اور آمدن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے تحقیقات کرائی گلوکارہ کو باقاعدہ نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)دیا گیا اور ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائی گئی رجسٹریشن کے بعد ان لینڈ ریونیو نے گلوکارہ گل پانڑہ کو ایک کروڑ15لاکھ روپے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا جس پر گلوکارہ نے انکم ٹیکس رقم میں کمی کیلئے ایپلٹ ٹریبونل سے رجوع کر لیا ایپلٹ ٹریبونل نے ایک کروڑ15لاکھ کی بجائے 60لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تاہم ان لینڈ ریونیو نے بھی ایپلٹ سے رجوع کر لیا ہے۔