پشاور:محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز نے سنچری مکل کرلی، تعداد 102 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ دو دنوں میں سب سے زیادہ 77 کیسز تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے۔ تعلیمی اداروں میں ابھی تک 8 ہزار 255 ملازمین کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔ 4 ہزار 169 ملازمین کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ 15 ستمبر سے ابھی تک صوبے کے 30 سے زائد تعلیمی اداروں کا عملہ کورونا سے متاثر ہوا۔ 13 اضلاع میں وائرس ٹیسٹ کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکے
پختونخوا تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تعداد 102 تک پہنچ گئی
