سوات(مارننگ پوسٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمان عالمی اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان کی مدد مسلم حکمرانوں پر فرض ہے ۔مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی مدد کی مترادف ہے ۔ اسرائیل اور امریکہ عالمی دہشت گرد ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے مسلمان اس کی حفاظت کے لئے تن من دھن قربان کردیں گے ۔اسرائیلی بمباری سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کی شہادت افسوسناک ہے ۔امت مسلمہ کے حکمرانوں کو اب بیدار ہونا ہوگا ۔