سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا وائرس نے دوبارہ سر اٹھا لیا ۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید30افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مزید 16 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3124 ہوگئی۔ 660 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں میں مزید 14افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی اور360افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
سوات میں کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا،24 گھنٹوں میں 30 افراد متاثر
