سوا ت  (مارننگ پوسٹ)  سوات کے علاقے گوگدرہ میں چھٹی پر گھرآئے پولیس اہلکار نے خود کو پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مٹہ پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار محمد سہیل چھٹی پر گھر آیا تھا کہ اس دوران اس نے زہریلی دوا کھالی اور بعدازاں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ بتیس سالہ اہلکار کے دو بچے تھے اور مٹہ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا