سوات: پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے پولنگ،اے این پی اور اتحادی جماعتوں کے شمشیرعلی میرخان خیل جیت گئے۔ ان کو مجموعی طور پر 276 ووٹ ملے۔ مخالف پینل کے امیدوار ملک احمد جان کو 267 ووٹ ملے۔ اس طرح شمشیر علی خان میرخان خیل نے 9 ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیت لیا۔ یہ عہدہ تحریک انصاف کے رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی کے بعد خالی ہوگیا تھا۔انتخابی نتائج کے مطابق شمشیرعلی خان نے سوات سے 168، تیمرگرہ سے 25، شانگلہ سے16، بونیر سے 25، بٹ خیلہ سے 23، دیر اپر سے 4 اور چکدرہ سے 15 ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پرآنے والے ملک احمد جان کو سوات سے 132،تیمرگرہ سے 44، شانگلہ سے 6، بونیر سے29، بٹ خیلہ سے 29، اپر دیر سے12اور چکدرہ سے 15ووٹ ملے۔
پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے شمشیرعلی میرخان خیل منتخب
