سوات (مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام پرمافیا مسلط کررکھاہے، مافیاکوفائدہ پہنچانے کیلئے عوام کاخون چوساجارہاہے، مہنگائی، بیروزگاری اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کو تبدیلی کانام دیاجارہاہے، عوام کاجینامشکل بنانے والوں کو عوامی مشکلات کاکوئی احساس تک نہیں ہے، اپوزیشن نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کیلئے حکمت عملی وضع کردی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی کے بزرگ رہنماء شیرواللہ ماماجی کے حجرہ کانجومیں جے یوآئی تحصیل کبل کے سوشل میڈیا ٹیم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا اس موقع پر جے یوآئی تحصیل کبل کے امیرمفتی عارف اللہ کے علاوہ جے یوآئی، جے ٹی آئی اورسوشل میڈیا ٹیم کے ورکرز کثیرتعداد میں موجود تھے، واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے طرف سے سوشل میڈیا ٹیم کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ تھے حافظ حمداللہ نے منتخب ٹیم سے حلف لیا اور منتخب آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی، حلف لینے کے بعد سنیٹر حافظ حمداللہ نے سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ہدایات کے روشنی میں ہدایت دی، سنیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا موجودہ دور کی سب سے اہم ضرورت ہے جس کیلئے ٹیم کے زریعے کام کرنا ایک بہترین اقدام ہے،یاد رہے کہ اس ٹیم کے سرپرست اعلیٰ امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل مفتی عارف اللہ ہے تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ اور جنرل سیکرٹری ملک اشفاق احمد خان ایڈووکیٹ نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کے استعمال کو پارٹی کے مفاد اور اشاعت کیلئے صحیح طریقے سے استعمال کیلئے سوات کے معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اسامہ رومی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، اشفاق خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی صحیح استعمال ہی نئی نسل میں سیاسی شعور لا سکتی ہے، اس اثنا میں جمعیت علمائے اسلام مانچسٹر انگلینڈ کے رہنما شریف جان نے کانجو میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے سوشل میڈیا ٹیم کیلئے میڈیا سٹوڈیو بنانے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر حافظ حمداللہ نے کہا کہ یہ دور میڈیا کا دورہے اور خصوصاً سوشل میڈیا کے دورمیں کافی ترقی ہوئی ہے۔ لہٰذا جے یوآئی کے سوشل میڈیا ٹیم سوشل میڈیا کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کاپیغام بہتراندازمیں عوام تک پہنچائیں۔ یہ ان کی فرائض اورذمہ داری ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام کامنتخب کردہ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلط کردہ حکومت ہے جن کے پاس لوگوں کی احساسات اورپریشانیوں کا کوئی احساس تک نہیں ہے حکومت نے لوگوں پر مافیاز کو مسلط کررکھاہے۔ اور ان کو فائدہ پہنچانے کے لئے لوگوں کی خون چوس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل اورمشکلات کوعوام کامقدربنایاگیاہے۔ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب تراورامیرامیرترہوتاجارہاہے۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔