سوات( مارننگ پوسٹ )یونین کونسل گلکدہ محکمہ سوئی گیس کے نشانے پر ،گیس لوڈشیڈنگ انتہاء کو پہنچ گئی،مقامی ایم این اے کا ایک ہفتہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا،بار بار احتجاج بھی بے سود،اہلیان گلکدہ محکمہ سوئی گیس کے رحم و کرم پر،شدید سردی میں گیس نہ ہونے کیوجہ سے لوگوں کے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یونین کونسل سے منتخب پی ٹی ائی کے بلدیاتی ممبران نے بھی اس ظلم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایم این اے سلیم الرحمن نے بلدیاتی الیکشن میں اپنے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے اہلیان گلکدہ سے جھوٹے وعدے کئے ان وعدوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی شامل تھا جس پر اہلیان گلکدہ نے پی ٹی ائی کے امیدوا ر کامیاب بنایا تاہم الیکشن کے بعد بھی سوئی گیس لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوا اگر گیس لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو مجبوراً سخت احتجاج کرکے تھوڑ پھوڑ اور جلاء گھیراؤ سے گریز نہیں کرینگے اور اس کی ساری ذمہ داری حلقہ ایم این اے اور محکمہ سوئی گیس پر عائد ہوگی۔
یونین کونسل گلکدہ محکمہ سوئی گیس کے نشانے پر ،گیس لوڈشیڈنگ انتہاء کو پہنچ گئی
