سوات(مارننگ پوسٹ)شہباز شریف کی گرفتاری،ن لیگ کے راہنماؤں اور قائدین میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی،گرفتاری کو انتقامی قراردے کر فوری رہائی کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹاچوراورچینی چورحکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو دبانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ن لیگ کے قائدین اور کارکنان دبنے والے نہیں اور نہ ہی ایسے ہتھکنڈوں سے ان کے حوصلوں کو کمزور کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم ہر حال میں ہر فور پر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ا س مقصد کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کوپہلے بھی تیارتھے اور آئندہ بھی تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو مہنگائی اور مسائل کی شکل میں تحائف دے رہی ہے جس کے سبب ان میں مسلسل مایوسی بڑ ھ رہی ہے جو عنقریب انصاف کے نام پر قائم حکومت کی ناانصافیوں اور مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔