سوات(مارننگ پوسٹ 29 ستمبر2020ء) سوات یوتھ کلب فٹبال اکیڈمی نے دوسرے غازی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ سوات یوتھ کلب فٹبال اکیڈمی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں مردان ٹیم کو پنلٹی کیکس سے ہرا دیا
دونوں ٹیموں نے یونس سٹیڈیم مردان میں کھیلے گئے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ایک دوسرے کے خلاف بھر پور حملے کیے تاہم مقررہ وقت تک مقابلہ 0-0گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا  ۔جس میں سوات یوتھ کلب فٹبال اکیڈمی نے 3-4 گول سے کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔
اس موقع پر سوات یوتھ فٹ بال کلب اکیڈمی ہیڈ کوچ محمد آیاز خان نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں بہترین فٹ بال کھلاڑی موجود ہیں،جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتی ہے ،
یاد رہے سوات یوتھ فٹبال کلب اکیڈمی کوچ محمد آیاز خان کی سربراہی میں یوتھ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہے ، یہ سب ہمارے نوجوانوں کے دن رات ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،اور یہ سب ساتھیوں کے محنت و اتحاد کا ثمر ہے جو پھل پْھول رہی ہے ۔