سوات(نامہ نگار) کبل گل جبہ میں ظالموں نے بے زبان پو دوں کو بھی نہیں چھو ڑا، ٹما ٹر کی کھیت پر زہریلی سپرے کر کے غریب کسان کو لا کھوں کا دھچکا، میری سا رے محنت کو برباد کیوں کیا گیا، میری تو کسی کے سا تھ کوئی بھی دشمنی نہیں، حکومت، انتظامیہ اور پولیس کے بالا حکام میرے زخموں کا مداوا کریں پیر محمد خان کا میڈیا کے سامنے فریاد، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز تحصیل کبل کے علا قہ گل جبہ میں پیر محمد خان ولد صا حب جمال نامی شخص کے ٹما ٹر کھیت پر نامعلوم افراد نے رات کی وقت سپرے کر کے با غ مالک کو لا کھوں کا نقصان پہنچا یا انہوں نے میڈیا کو فریا د کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی کے سا تھ کوئی دشمنی نہیں ہے یہ بے زبان پو دوں کو جن لو گوں نے نقصا ن پہنچا یا ہے ان کو قانون کے گرفت میں لا یا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سمیت دیگر حکام بالا فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔