سوات( مارننگ پوسٹ )اسلام آباد میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن ویمن وینگ کا سنٹر کمیٹی کے ساتھ ملاقات ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لئے کبینٹ کا اعلان، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کی صدر فرازانہ جاوید کی سربراہی میں مرکزی رہنماوں نیلو فر بختیار، ڈاکٹر نوشین حمید او سیمی ایلدی سے ملاقات کی اس موقع پر وائس پریذڈنٹ انبیاء جنرل سیکرٹر ی فلک ناز دیگر ارکان میں، ماریہ، حمیدہ، نعیمہ شامل تھی، اس طرح ایم پی اے سمیر ا شمس بھی ملاقات میں موجود رہیں۔ ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی آئی کی خواتین کی کردار بر تفصیلی بحث ہوئی ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لئے کابینہ کے ارکاین کا تعین کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مرکزی رہنما بہت جلد تما م اضلاع کا دورہ کرینگے جن میں سرفہرست ضلع سوات ہے جہاں پر پی ٹی آئی خواتین وینگ کو فعال کیاجائیگا۔ اسطرح خواتین وکرز اور کیبنٹ کے ارکین کو خصوصی ہدیات اور ٹاسک دیا جائیگا۔