سوات(مارننگ پوسسٹ) عیدالاضحیٰ خریداری کیلئے لوگوں نے بازاروں کا رخ کردیا خواتین کے بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد میں خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرنے کے باعث سوات میں ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ۔ جمعرات کی شام تیز بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں ہفتہ کے روز کے ٹھنڈے موسم کا فائدہ لیتے ہوئے سوات کے لوگوں نے بازاروں کا رخ کرلیا ۔ مینگورہ ، چینہ مارکیٹ، قمبر سٹی سنٹر، سیدو چوک ، مینابازار،مٹہبازار،خوازہ خیلہ بازار اور متعدد شاپنگ سنٹرز میں خواتین کا رش بڑھ گیا کئی خواتین صرف ونڈوشاپنگ تک محدود رہیں جبکہ کئی خواتین نے تاحال اپنی خریداری مکمل نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ خواتین کو بازار لانے والے مردوں کو گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ درپیش رہا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرنے کی وجہ سےمینگورہ شہر ،کانجو، میں ٹریفک کے شدید مسائل سامنے آ گئے اورجی ٹی روڈ قمبر میں کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا ٹریفک وارڈنز کی موجودگی کے باوجود بھی گاڑیاں سڑک کنارے پارک کرنے اور رکشوں کی بڑی تعداد نے بھی ٹریفک مسائل بڑھ گئے ہے ۔