سوات:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں محکمہ تعلیم تحصیل بابو زئی(مینگورہ) نے تیسرے بار بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے محکمہ تعلیم بابوزئی کے اے ایس ڈی ای او افتخار احمد خان کو ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے محکمہئ تعلیم تحصیل بابوزئی کے عملہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہوں نے تین بار فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے جس کی وجہ سے وہ مبارک باد اور ایوارڈ کے حق دار ہیں۔