پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے کیمسٹ برادری کی جانب سے ہڑتال کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افتخارشاہ، جنرل سیکرٹری ایاز اوردیگر نے کہاکہ دو دن قبل یہاں پر کیمسٹ برادری کی جانب سے ڈرگ انسپکٹر کے خلاف احتجاج ہواجس کے دوران کیمسٹوں نے فارماسسٹ پر دکانیں بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور اس دوران نشاط چوک مینگورہ میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔ انہوں نے حکومت سے مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کرانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سمیت فارماسسٹ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سوات،کیمسٹ برادری کا ہڑتال کے دوران توڑ پھوڑ ،نوٹس لینے کا مطالبہ
