سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوئے اور ڈرائیور محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی کھائی میں گری جس کے نتیجے میں 35سالہ برکت علی،4سالہ شہاب جاں بحق اور عمران،جنید،شفیع اللہ،یوسف خان،اختر علی،امجد علی شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا۔ حادثے میں واحدپک اپ کا ڈرائیورمکمل محفوظ رہا۔
سوات،مرغزار میں مسافرگاڑی کو حادثہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 6زخمی
