بازاروں میں سرکاری نرخ پر آٹے کی دستیابی کے حوالے سے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور سوات فوڈ گرین ڈیلر کے صدر محمد کریم کے مابین اہم ملاقات، چیئرمین ڈیڈیک کا سرکاری نرخ پر آٹا فراہم نہ کرنے والے فلور ملز کیخلاف کاروائی کی ہدایت، اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہ برتنے کا فیصلہ، محکمہ فوڈ کے حکام کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی چیکنگ سمیت فلور ملزکو کوٹہ کے تحت سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت، اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے اُن کے دفتر میں سوات فوڈ گرین ڈیلر کے صدر حاجی محمد کریم نے ملاقات کی اور انہیں سرکاری کوٹے کے تحت آٹے کی سپلائی کے حوالے سے آگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے محکمہ فوڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ جو فلور ملز مینگورہ آٹا ڈیلروں کو سرکاری نرخ پر آٹا فراہم نہیں کرتے ان ملوں کا سرکاری گندم کوٹہ ختم کیا جائے اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے انہوں نے کہا کہ مینگورہ میں 120 ڈیلرز کو روزانہ 23 تھیلے آٹا فی ڈیلر فراہم کی جا رہی ہے تحصیل بابوزئی کیلئے 4 فلور ملز مختص کئے گئے ہیں جس میں مینگورہ فلور ملز، سوات فلور ملز، شانگلہ فلور ملز اور جبران فلور ملز شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر 120 آٹا ڈیلروں کو فی ڈیلر 23 تھیلے آٹے کے حساب سے آٹا فراہم کرے گی اگر مذکورہ فلور ملز نے سپلائی بند کی تو اس کے سرکاری گندم کا کوٹہ ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر صورت میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی فلور ملز مالکان اس ضمن میں حکومت کے ساتھ تعاون کرکے غریب عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے بتایا کہ بہت جلد یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بھی اعتدال پر لائی جائے گی