سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ نماز تراویح کے بعد دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ریس لگا رہے تھے کہ آپس میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جوادسکنہ فارم محلہ رحیم آباد موقع پر جاں بحق اور دوسرا طیب سکنہ رحیم آباد زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا
رحیم آباد میں دو موٹر سائکل سواروں کے مابین تصادم ،ایک نوجوان جانبحق
