فوڈ اتھارٹی سوات نے گندے انڈوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ کر ہزاروں کی تعداد میں انڈے تلف کردئیے۔ فوڈ اتھارٹی سوات کے ڈائریکٹر اسد قاسم کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیمز نے تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی میں کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران گندے انڈوں کے بڑے پیمانے پر استعمال اور مضر صحت خوراکی اشیا بنانے پر کئی جگہوں کو سیل جبکہ ملکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ علاوہ ازیں عید کے حوالے سے خوراکی اشیاء بالخصوص بیکریوں کا روزانہ معائنہ عید تک مسلسل جاری رہے گا۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سوات آفس کے ساتھ 0946721071 پر رابطہ کریں۔
سوات میں گندے انڈوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا گیا
