پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت صنعت کاروں کو راغب کرنے کے اقدامات، ذرائع خیبر پختونخواہ حکومت کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری کیے، مجموعی طور پر 160 میگا واٹ بجلی کے صنعت کاروں کو دی جائے گا، مالاکنڈ تھری اور رنولیہ سمیت دیگر بجلی گھروں سے صنعت کاروں کو بجلی فراہم کی جائے گی، صنعت کاروں کو بجلی کی فراہمی سے روزگار کے بہتر مواقع دستیاب ہونگے، صنعت کاروں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی دستیابی سے صنعتی ترقی کے لیے مزید راہ ہموار ہوگی، صنعت کاروں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کا منصوبہ صوبائی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیراعلیٰ کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، کابینہ اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا مرتب کیا گیا محکمہ اوقاف ایڈمنسٹریٹو کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں، ایجنڈا کے مطابق صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی بھی شامل ہیں، شوگر کین بورڈ سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی جائیگی، 2023 تک تجارت کی چارسالہ حکمت عملی پر بحث ہوگی، خیبر پختو نخوا اسکولز بیگز بل کابینہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔